Tuesday, December 22, 2020

ادھوری محبت


غلط فہمیوں کا اگر وقت پر ازالہ نہ کیا جائے تو اکثر رنجشیں وبال جان بن جاتی ہیں
مجھے لگتا ہے محبت میں حد سے زیادہ انائیں بھی رشتوں کو برقرار نہیں رکھ سکتیں
ایسی بہت سی باتوں کا احساس مجھے ایسے دوراہے پر آ کر ہوا ہے جس سے آگے میرے پاس سوائے پچھتاوے یا آزردگی کے کوئی اور چارہ ہی نہیں
ہاں، وہ میری پہلی محبت ہے
ہاں، وہ میری پہلی محبت تھی
اور پہلی محبت کہاں بھلائے بھولتی ہے
ایک ایسا ساتھی، ایسا ہمدرد، ایسا غمخوار، ایسا محبوب کہاں اور کسے میسر ہو کہ وہ ہر اچھے برے وقتوں میں آپ کا محرم ہو، ہمدم ہو، اور رازدار ہو
انسان بھی بڑا ناشکرا ہے
نعمتوں کی قدر بھی چھن جانے کے بعد کرتا ہے
وہ مجھے اس لیے بھی یاد ہے اور رہے گی
اس نے میرے بچپنہ کے ساتھ، محرمیوں کے ساتھ اور کم عقلی کے باوجود مجھے قبول کیا تھا اور میں؟
میرے لیے میری ضد، میری انائیں مقدم تھیں
شاید اسی لیے وہ آج مجھ سے میری اناؤں کی بدولت دور ہے
لیکن اس سے محبت تھی
اس سے محبت ہے اور رہے گی
اب ضروری تو نہیں کہ ہر محبت کا انجام خیر ہو
آخر کسی محبت کو تو نامراد ہونا ہی ہے

اک ادھوری محبت کے سحر میں وصی شاہ کا شعر اس کی نظر

اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دو
میں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو

#انفرادیت_ہی_اجتماعیت_کی_جانب_پہلا_قدم_ہے

  #بھلائی_کا_ارادہ_کریں تو یہ مت سوچیں کہ آپ بھلائی کر رہے ہیں اور آپ کے مخالفین جوک در جوک آپ کے خلاف سرگرم عمل ہیں بس اپنے حصہ کی جلتی شمع...